جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ہفتہ کو گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کے سیمنار ہال میں منشیات سے متعلق عوامی بیداری اور نوجوانوں کو اس لت سے دور رکھنے کے لیے ایک سیمنار منعقد کیا گیا۔
سیمنار میں منشیات کی وبا کو قابو کرنے کے لیے ماہرین نے مقالات پڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنے تجربات اور مشاہدات بیان کیے۔ اسکے علاوہ منشیات کے پھیلاؤ اور اسکے تدارک کے لیے ماہرین نے اپنی اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔
بعد ازاں ڈگری کالج کے طلباء نے بس اسٹینڈ ترال سے ایک ریلی برآمد کی جس دوران طلباء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کی وبا کے منفی اثرات کے متعلق نعرے درج تھے۔