اردو

urdu

ETV Bharat / state

AAP on Land Eviction Drive: کشمیر میں بلڈوزر کارروائی کو روکا جائے، عآپ - لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ

عآپ، پلوامہ یونٹ، نے پریس کانفرنس کے دوران کشمیر میں جاری بلڈوزر کاررروائی کے حوالہ سے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’کشمیر میں ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح بے جے پی غنڈا راج قائم کرنا چاہتی ہے۔‘‘

کشمیر میں بلڈوزر کارروائی کو روکا جائے، عآپ
کشمیر میں بلڈوزر کارروائی کو روکا جائے، عآپ

By

Published : Feb 7, 2023, 2:31 PM IST

کشمیر میں بلڈوزر کارروائی کو روکا جائے، عآپ

پلوامہ:عام آدمی پارٹی (عآپ) کارکنان نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پریس کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے صرف لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی اپیل کرتے ہوئے عوام الناس کو سرکاری اراضی، کاہچرائی سے بے دخل نہ کرنے اور انہیں چھت سے محروم نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں سرکاری اراضی خصوصاً کاہچرائی اور روشنی لینڈ سے عوامی بے دخلی اور گورنمنٹ لینڈ پر تعمیر کی گئی عمارت کے خلاف بلڈوزر کاررروائیاں جاری ہیں۔

بلڈوزر کارروائی کے حوالے سے وادی کشمیر میں سیاسی، سماجی اور تاجر انجمنوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ غیر بی جے پی تقریباً سبھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئے روز اس حوالہ سے مرکزی حکومت سمیت لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے خلاف بیانات جاری کیے جا رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے پلوامہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’جموں وکشمیر میں لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہنی چاہئے جبکہ غریب عوام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہونے چاہئے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’جموں وکشمیر میں سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا نے بڑے پیمانے پر قبضہ کیا ہے جن کے خلاف کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ ایک غریب کے پاس یا تو چند مرلے زمین ہیں جس پر اس نے اپنا آشیانہ تعمیر کیا ہے یا پھر ایک چھوٹی دکان ہے جس سے وہ روزگار حاصل کر رہا ہے۔ ایسے افراد کے خلاف بلڈوزر کارروائی کے بجائے مربوط لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے جبکہ لینڈ مافیا، جنہوں نے درجنوں، سینکڑوں کنال اراضی اپنے قبضہ میں لی ہے، کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔‘‘

مزید پڑھیں:Demolition Operation in JK انہدامی کاروائی حکومت کے آمرانہ رویہ کا مظہر

عآپ لیڈر مدثر احمد نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’یہ جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں گنڈا راج چلا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’عام آدمی پارٹی غریبوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ غریبوں کی بہبودی کے لئے کام کرتی رہے گی۔‘‘ مدثر نے ایل جی انتظامیہ سے غریبوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنے اور بلڈوزر کارروائی کو روکے جانے کے خلاف حکمنامہ منظر عام پر لانا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details