اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: پانپور میں فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد - اقتصادی طور کمزور

فوج کی جانب سے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی۔

By

Published : Sep 22, 2021, 7:01 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں فوج کی 50راشٹریہ رائفلز نے سنگرونی، کھنموہ میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا جہاں مریضوں کی طبی جانچ کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

پلوامہ: پانپور میں فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد

فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ طبی کیمپ دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی مدد کے لیے قائم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اقتصادی طور پر کمزور ہونے کے علاوہ مختلف جسمانی و ذہنی امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ جس کے پیش نظر کھنموہ میں فوج نے طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔

فوج کی جانب سے کیمپ میں چوپاؤں کے لیے بھی علیحدہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں مختلف ویٹرنری ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

مزید پڑھیں:پلوامہ: ڈاکٹر ہر بخش نے رکھا ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد

مقامی باشندوں نے فوج کے اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے معائنہ کرنے کے علاوہ ادویات مفت تقسیم کیے جانے سے لوگوں کو کافی راحت پہنچی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details