اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں بھی پلس پولیو مہم کا آغاز - ای ٹی وی بھارت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے کہا کہ ترال علاقے میں تقریباً 23 ہزار بچوں کو پولیو ڈراپ پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ترال میں پلس پولیو مہم کا آغاز
ترال میں پلس پولیو مہم کا آغاز

By

Published : Jan 31, 2021, 5:44 PM IST

Updated : Jan 31, 2021, 9:42 PM IST

شدید سردی کے باوجود وادی کے دوسرے علاقوں کی طرح سب ضلع ترال میں بھی پولیو سے بچاؤ کے لیے خوراک پانچ سال تک کے بچوں کو پلائی گئی۔

اس سلسلے میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال میں چھوٹے بچوں کو پولیو ڈراپ پلانے کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر بی ایم او ترال ڈاکٹر بشیر احمد رینا اور سی ار پی ایف 180 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر بھی موجود تھے۔

ترال میں پلس پولیو مہم کا آغاز

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد ملک نے کہا کہ دیگر علاقوں کی طرح ترال میں بھی تین روزہ پولیو مخالف مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور ترال علاقے میں تقریباً 23 ہزار بچوں کو یہ قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا 'امید ہے کہ تمام لوگ اپنے بچوں کی صحت کے لیے پولیو کی دو بوندھ ضرورپلائیں گے۔'

پلس پولیو مہم کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں سی ار پی ایف نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Last Updated : Jan 31, 2021, 9:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details