ترال:عوامی مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کی غرض سے ضلع پلوامہ کے مندورہ، ترال میں ایک عوامی دربار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Public Darbar at Mandoora, Tral عوامی دربار میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے سیکٹورل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عوامی دربار میں مندورہ سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں نے شرکت کرکے اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل حکام کی نوٹس میں لائے۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال نے کہا کہ متعدد عوامی مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا جب کہ بعض مسائل کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لاکر انہیں بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ Public Darbar in tral میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مندورہ ویلفیر کمیٹی کے چیرمین نے بتایا کہ عوامی دربار منعقد ہونے سے بہت سے مسائل موقع پر ہی حل کیے گئے جب کہ دیگر معاملات کے حل کے بارے میں بھی وہ پُر امید ہیں۔