اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: حکومت کے خلاف احتجاج - فاقہ کشی پر مجبور

احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'صرف منڑکپال گاؤں کے لوگوں کو ہی کام نہیں کرنے دیا جا رہا ہے جبکہ آس پڑوس کے علاقوں میں کان کنی کا کام اچھی طرح سے چل رہا ہے۔ اگر انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا تو وہ فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے۔'

پلوامہ: حکومت کے خلاف احتجاج
پلوامہ: حکومت کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 27, 2020, 7:06 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے منڑکپال پانپور کی عوام نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 'انہیں کان کنی کرنے دیا جائے تاکہ وہ اپنا روزگار چلا سکیں۔'

پلوامہ: حکومت کے خلاف احتجاج

احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'علاقے کے بیشتر لوگ اسی کان کنی سے ہی اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'صرف منڑکپال گاؤں کے لوگوں کو ہی کام نہیں کرنے دیا جا رہا ہے جبکہ آس پڑوس کے علاقوں میں کان کنی کا کام اچھی طرح سے چل رہا ہے۔'

علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ '5 اگست کے بعد سے ہی انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا ہے، جس وجہ سے ان کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا تو وہ فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'حکومت کشمیری زعفران کو عالمی سطح پر مقبول بنانا چاہتی ہے'

واضح رہے کہ 'مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کام کرنے دیا جائے تاکہ وہ اپنا روزگا چلا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details