ضلع پلوامہ کے قصبہ کھریو میں پانی کی شدید قلت Shortage Of Drinking Water in Pulwama کے خلاف مقامی لوگوں نے سخت احتجاجی مظاہرہ Protest Against Water Shortage کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں نہ انسانوں کے لئے اور نا ہی جانوروں کے لئے پینے کا صاف پانی دستیاب ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ محکمۂ پی ایچ ای Department of PHE نے تقریباً پانچ سال قبل علاقے میں ایک پمپ شیڈ بھی بنایا لیکن پانچ سال گزرنے کے بعد اس پمپ شیڈ کو مکمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی بار اس معاملے کو متعلقہ محکمہ کے افسران کی نوٹس میں لایا گیا لیکن انہوں نے اس معاملے کو نظر انداز کر دیا۔