ضلع پلوامہ کے اسپتال انتظامیہ District Hospital Pulwamaکے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوت ہوئے ایک شخص کے لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی Protest Against Pulwama Hospital Adminکیے جانے کا مطالبہ کیا۔
فوت ہوئے شخص کے رشتہ داروں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات میں بطور ڈرائیور اپنے فرائض انجام دے رہے ضلع پلوامہ کے ایک رہائشی حسین احمد شیخ دوران ڈیوٹی اچانک بے ہوش ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ حسین احمد کے ساتھ کام کر رہے دیگر ملازمین اور میونسپل کاؤنسرلز نے انہیں فوری طور ضلع اسپتال پلوامہ District Hospital Pulwamaمنتقل کیا جہاں، انکے مطابق، ڈاکٹر موجود نہیں تھے اور ’’وقت پر علاج نہ ہونے کے سبب حسین احمد شیخ موت واقع ہو گئی۔‘‘
متوفی کے رشتہ داروں، مقامی باشندوں اور کونسلز نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا۔