اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ: بجلی کی نجکاری کے خلاف احتجاج

احتجاجیوں کا کہنا ہے ایک طرف اس وقت کورونا وائرس کے عالمی وباء نے ہر ایک فرد کو پریشان کر دیا ہے وہیں دوسری طرف مرکزی حکومت ایسے فیصلے لے رہی ہے جن کو مؤخر بھی کیا جا سکتا ہے۔'

Protest against privatisation of power development department at awantipora tral
اونتی پورہ: بجلی کی نجکاری کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 7, 2020, 12:49 PM IST

جموں و کشمیر میں بجلی کی نجکاری کو لیکر جہاں بجلی کے ملازمین ہر جگہ احتجاج درج کر رہے ہیں وہیں سب ڈویژن اونتی پورہ کے ملازمین نے بھی حکومت کے اس فیصلے کو لیکر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے فیصلے کو واپس لینے کی مانگ کی۔

سب ڈویژن اونتی پورہ کے احاطے میں بجلی ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے مجوزہ فیصلے کو نامنظور قرار دیتے ہوئے زبردست نعرہ بازی کی۔ مظاہرین 'ہم کیا چاہتے انصاف کے نعرے لگا رہے تھے۔'

اونتی پورہ: بجلی کی نجکاری کے خلاف احتجاج

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر روف احمد نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ ایکطرف اس وقت کورونا وائرس کے عالمی وباء نے ہر ایک فرد کو پریشان کر دیا ہے وہیں دوسری طرف مرکزی حکومت ایسے فیصلے لے رہی ہے جن کو مؤخر بھی کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے مانگ کی کہ بجلی کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا حکومت کے مجوزہ فیصلہ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details