اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہـ: پانی کی شدید قلت کے خلاف لوگوں کا احتجاج

پلوامہ کے قوئل علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ’’جان بوجھ کر عوام کو پانی سے محروم‘‘ رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پلوامہـ: پانی کی شدید قلت کے خلاف لوگوں کا احتجاج
پلوامہـ: پانی کی شدید قلت کے خلاف لوگوں کا احتجاج

By

Published : Jun 23, 2021, 5:26 PM IST

ضلع پلوامہ کے قوئیل علاقے میں لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے میں پانی کی شدید قلت پر محکمہ جل شکتی سمیت ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پلوامہـ: پانی کی شدید قلت کے خلاف لوگوں کا احتجاج

لوگوں نے اونتی پورہ - پلوامہ سڑک کو احتجاجاً بند کیا جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی نقل وحمل کئی گھنٹوں تک بند رہی۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ان کے علاقے میں پانی کی سپلائی بری طرح سے متاثر ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کے حوالے سے مقامی باشندوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ سے رجوع کیا تاہم ’’انہوں نے علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جس کے سبب لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔‘‘

مزید پڑھیں:پلوامہ:200 بستروں والے کورونا ہسپتال کا کام جاری

محکمہ جل شکتی کے افسران اور متعلقہ نائب تحصیلدار نے موقع پر پہنچ کر عوام کو پینے کا پانی جلد مہیا کرانے کی یقین دہانی کی جس کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کیا۔

اس حوالے سے جب محکمہ جل شکتی کے ایک افسر نے بتایا کہ پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے علاقہ میں پینے کے پانی کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ علاقے کو پانی مہیا کرانے کے لیے جلد ہی ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details