اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور: فوڈ اینڈ سپلائی محکمہ کے خلاف مظاہرہ - علاقے میں تعینات اسٹور کیپر

مقامی لوگوں نے فوڈ اینڈ سپلائی محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے اسٹور کیپر نے انہیں گزشتہ کئی مہینوں سے راشن فراہم نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ پریشان ہیں۔

پانپور: فوڈ اینڈ سپلائی محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پانپور: فوڈ اینڈ سپلائی محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Oct 30, 2021, 3:55 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور گاؤں میں مقامی لوگوں نے فوڈ اینڈ سپلائی محکمہ کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں تعینات اسٹور کیپر نے انہیں گزشتہ کئی مہینوں سے راشن فراہم نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پانپور: فوڈ اینڈ سپلائی محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ اسٹور کیپر سے متعدد بار انہوں نے راشن کے لیے پوچھا، لیکن انہوں نے کبھی بھی اس بات کی طرف توجہ نہیں دی بلکہ ہمیشہ ٹال دیا۔

اس سلسلے میں تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے بتایا کہ لوگوں نے علاقے کے اسٹور کیپر کے خلاف شکایت کی ہے۔ اس شکایت کا جلد سے جلد ازالہ کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری طلبا کے ساتھ بدسلوکی پرعمر عبداللہ کی وکلا اور یوپی پولیس پر تنقید

انہوں نے لوگوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جو بھی اسٹور کیپر ایسا کررہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہیں یا تو معطل کیا جائے گا یا تبادلہ کردیا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details