ترال کے معروف ماہر ماحولیات ڈاکٹر رفیق احمد راتھر جنگلات کا عالمی دن کو منانے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ معاشرے کا ہر فرد جنگلات کے تحفظ کے لیے آگے آنا چاہئے، کیونکہ جنگلات ہی ماحول کی آلودگی کو دور کرنے میں ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں،
انھوں نے کہا کہ جنگلات کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ جدید دنیا میں جنگلات کا بچاو ایک اہم ایشو بنا ہوا ہے اور جنگلات ہی کی وجہ سے ہمارے کھیت لہلہا رہے ہیں۔
ڈاکٹر رفیق راتھر نے بتایا کہ کشمیر کے معروف صوفی بزرگ شیخ العالم ؒ نے سینکڑوں برس قبل ہمیں جنگلات کی اہمیت کا سبق سکھایا ہے، لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ آج کے دن ہم عہد کریں کہ جنگلات کے بچاو کیلئے اپنے آپ کو وقف رکھیں۔