پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس پلوامہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے حال ہی میں ترقی پانے والے افسروں کو اعزاز سے نوازا۔ ترقی پانے والے افسران میں عبدل راشد، حمید اللہ کھانڈے، فاروق احمد، منظور احمد، کو بطور ایس آئی عہدوں پر فائز ہوئے ہیں، جبکہ بشیر احمد وگے، منظور احمد ڈار، عبدالرشید ڈار کو بطور اے ایس آئی مقرر کیا گیا۔ اس تقریب کے موقع پر اے ایس پی پلوامہ اور ضلع پلوامہ کے دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔
ایس ایس پی پلوامہ نے افسروں کے ساتھ کچھ پیشہ ورانہ تجربہ شیئر کیا اور واضح کیا کہ ہر ترقی کے ساتھ کام کرنے کی ذمہ داریوں اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ افسر مستقبل میں بھی ڈی وائی ایس پی کے طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چھ پولیس افسران کو اولی عہدوں سے نوازا گیا۔ان کو ایس ایس پی پلوامہ نے ضلع کے دیگر پولیس افسران کی موجودگی میں عزت افزائی کی جبکہ ایس ایس پی پلوامہ کے ساتھ ساتھ اے ایس پی پلوامہ اور دیگر پولیس افسران نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں مزید ترقی پائے اور اپنے کام کی وجہ سے وہ پولیس محمکہ کا سرفخر سے اونچا کریں۔