پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈگری کالج پانپور میں عالمی یوم ایڈز کے موقع پر تقریب اور بیداری ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کالج میں منعقدہ تقریب میں طبی ماہرین، کالج عملہ سمیت طلبہ نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران طبی ماہرین نے شرکاء کو ایڈز سے بچنے کے طریقوں سے آگاہ کیا۔ ماہرین نے ایچ آئی وی کی منتقلی، اسٹیجنگ، اسٹیگما، علاج اور بیماری کی روک تھام کے بارے میں ضروری جانکاری فراہم کی اور طلبہ سے اس معلومات کو آگے پہنچانے پر بھی زور دیا تاکہ لوگ اس بیماری سے بچ سکیں۔ Programme at GDC Pampore on World Aids Day
پروگرام کے دوران ماہرین نے لوگوں سے کہا کہ وہ ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کی بدنامی اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کو کم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور انہیں معاشرے میں معمول کی زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنے میں اپنا رول ادا کریں تاکہ اس مرض میں مبتلا افراد کو عام لوگوں سے الگ نہ سمجھا جا سکے۔