جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز منشیات بیداری مہم کے تحت ایک ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں بچوں نے بھی تقریر اور شاعری کے ذریعہ ڈرگس کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کیا۔
منشیات کی عادت سے نوجوانوں کو دور رکھنے کے لیے آج ٹاون ہال پانپور میں ہیلپ فاونڈیشن کی جانب سے یکروزہ پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس میں قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران منشیات سے ہونے والی بیماریوں اور نقصانات کے بارے میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو جانکاریاں فراہم کی گئیں۔
طبی ماہرین نے کہا کہ منشیات ایک بری عادت ہے اور اس میں ملوث ہونے والے نوجوانوں کی زندگی تباہ ہو جاتی ہے۔
- مزید پڑھیں:شوپیان شدید برفباری سے رہائشی مکان کو نقصان