جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 55 راشٹریہ رائفلز نے نورانی پیرامیڈیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے روبرو 2021 پروگرام کا اہتمام کیا۔
پلوامہ: روبرو 2021 پروگرام کا انعقاد جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹینگپنہ علاقے میں قائم نورانی پیرامیڈیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے فوج کے 55 راشٹریہ رائفلز نے روبرو 2021 پروگرام کا انقعاد کیا جس میں ضلع پلوامہ کے محتلف ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ انسٹیٹیوٹ کے طلبہ کے علاوہ فوج کے افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:جموں وکشمیر: این آئی اے نے مزید دو افراد کو گرفتار کیا
اس موقع پر ڈاکٹرز اور طلبہ نے منتخب کیے گئے موضوعات جس میں ہیلتھ کیئر سسٹم، ایجوکیشن سسٹم، ومین سیفٹی وغیر پر روشنی ڈالی۔ طلبہ نے بھی اپنے موضوعات پیش کیے۔ اس کے علاوہ اس موقع پر رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔
پروگرام کے آخر میں بچوں کو انعامات سے نوازا بھی گیا۔ اس موقع پر فوج کے افسر نے کہا کہ ایسے پروگرامز سے عام لوگ اور فوج کے درمیان رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام آئندہ بھی منقعد کیے جائیں گے۔