اردو

urdu

ETV Bharat / state

عسکریت پسند کسی بھی بہانے سے واپس آ جائیں: دلباغ سنگھ - دلباغ سنگھ نے سلامی لی

پروگرام کے دوران جوانوں نے قوم کی یکجہتی، سالمیت اور سلامتی کے ساتھ ساتھ ملک کے اتحاد کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنے کا عہد لیا۔

Rashtriya Ekta Divas
قوم کی یکجہتی

By

Published : Oct 31, 2020, 4:38 PM IST

ضلع پلوامہ میں آج 'راشٹریہ ایکتا دیوس یعنی قومی یکجہتی کا دن' منایا گیا ہے۔ راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر زیون میں ایک پریڈ منعقد کی گئی۔ اس میں سی آر پی ایف، ایس ایس بی، جے اینڈ کے پولیس، آرمڈ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی دستوں پر مشتمل جوانوں نے شرکت کی۔ پریڈ کی ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے سلامی لی۔

قوم کی یکجہتی

پروگرام کے دوران جوانوں نے قوم کی یکجہتی، سالمیت اور سلامتی کے ساتھ ساتھ ملک کے اتحاد کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنے کا عہد لیا۔

ڈی جی پی نے ریاستوں کو متحد کرنے اور اسے آزاد ہندوستان کی حیثیت سے بنانے میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نظریہ، لگن اور کردار پر روشنی ڈالی۔

ڈی جی پی نے جوانوں سے کہا کہ وہ قوم کی سالمیت اور سلامتی کے لئے اپنی صلاحیت میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس عہد کی تقریب کے بعد پریڈ میں موجود دستہ کے ذریعہ مارچ پاسٹ ہوا، جس پر ڈی جی پی نے سلامی لی۔

پروگرآم میں ڈی جی پی کے علاوہ پولیس کے سنیر آفسروں اور جوانوں کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا۔

پریڑ کے فوراً بعد ڈی جی پی پولیس دلباغ سنگھ نے میڑیاں سے گفتگو کرتے ہوئے ولب بھائی پٹیل کی عریفیں کی اور کہا کہ انہوں نے ہندوستان کو ایک اور مضبوط بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی: خلافت ہاؤس سے عید میلاد النبی کا جلوس برامد


ڈی جی پی نے مزید کہا کہ وہ ان نوجوانوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو تشدد کا راستہ ترک کر کے مین سٹریم میں آجانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دل سے چاہتے ہیں کہ جن نوجوانوں نے ہاتھوں میں بندوق لیے ہوئے ہیں، ان کی زندگی ضائع ہونے سے بچ جائے اور وہ بندوق چھوڑ کے ایک خوشحال زندگی جی لیں۔

ڈی جی پی نے مزید کہا کہ انہیں نوجوانوں کو کھیل کود میں دیکھتے ہوئے کافی خوشی محسوس ہوتی ہے اور وہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق کے بجائے قلم دیکھنا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details