چھٹے ورلڈ یونانی میڈیسن ڈے World Unani Medicine Day کی مناسبت سے جمعہ کو ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج میں ایک تقریب کا اہتمام Program in Pulwama on World Unani Medicine Dayکیا گیا۔
پروگرام کے دوران مقررین نے یونانی طرز علاج پر روشنی ڈالتے ہوئے محکمہ آیوش (انڈین سسٹم آف میڈیسن) کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا: ’’آیوش نے نہ صرف شہری بلکہ دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں جاکر لوگوں کو ادویات فراہم کی ہیں، جس کی وجہ سے غریب اور مفلوک الحال مریضوں طبی اعتبار سے کافی فائدہ حاصل ہوا ہے۔‘‘
تقریب کے دوران محکمہ آیوش کے ضلع افسر (پلوامہ) نے یونانی ادویات کی اہمیت اور افادیت پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’یونانی طرز علاج ملکی سطح پر عام ہو رہا ہے اور یونانی ادویات ذیلی اثرات سے پاک ہیں۔‘‘ انہوں نے عوام سے یونانی طرز علاج کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا۔