پلوامہ:صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے پرنسپل سیکریٹری ،صنعت و تجارت۔ پرشانت گوئل نے جنوبی کشمیر کے صنعتی مرکز لاسی پورہ، پلوامہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کئی فیکٹرویز کا بھی دورہ کرکے کام کاج کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کارخانہ داروں کو درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ Principal Secretary Visits lasipora Pulwama
پرنسپل سیکریٹری نے انڈسٹریل یونٹ ہولڈرز سے ایک میٹنگ بھی منعقد کی جس میں محکمہ صنعت وتجارت کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی جبکہ جنرل مینیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز پلوامہ، انڈسٹریل اسٹیٹ مینیجر لاسی پورہ پلوامہ کے علاوہ کئی صنعتی کارخانوں کے مالکان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کارخانہ اداروں کے سربراہان نے صنعتی اداروں کو درپیش مسائل کے بارے میں پرنسپل سیکریٹری کو آگاہ کیا اور انہیں اپیل کی کہ وہ ان کے درپیش مسائل کو فوری طور اور ہنگامی بنیادوں پر حل کریں۔ Prashant Goyal Visits lasipora Industrial Area