اس دوران انہوں نے پروسیسنگ یونٹ میں زعفران کی کاشت سے وابستہ کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کا جاٸزہ لیا۔
ایگریکلچر محکمہ کے پرنسپل سکریٹری کا پانپور دورہ انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ اسپائس پارک سے کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں تاکہ زعفران سے وابستہ کسانوں کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر کچھ کسانوں نے بھی پرنسپل سکریٹری سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے کچھ مطالبات پرنسپل سکریٹری کے سامنے رکھے جس پر پرنسپل سکریٹری نے کسانوں کو یقین دلایا کہ ان کے جاٸز مطالبات ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں گے۔
پرنسپل سکریٹری نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپاٸس پارک یہاں کے کسانوں کے فاٸدے کے لیے ہے اور کسانوں کو اس اسپائس پارک سے فاٸدہ اُٹھانا چاہے۔
انہوں نے کہا کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فاٸدہ پہنچانے کے لیے اسپائس پارک میں جدید مشینیں نصب کیں ہیں تاکہ کسانوں کو زیادہ فاٸدہ حاصل ہو وہیں زعفران کی صنعت کو بھی فروغ ملے۔