مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں آج صبح محکمہ بجلی کے ایک یومیہ مزدور کی لاش برآمد ہوٸی ہے جس کی شناخت رفیق احمد میر ولد عبدالاحد میر ساکن اننت ناگ کے طور پر ہوٸی ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص رسیونگ سسٹیشن اونتی پورہ میں تعینات تھا۔ آج صبح اسے کچھ ملازمین نے رسیونگ سسٹیشن اونتی پورہ میں بےہوشی کی حالت میں پایا جس کے فوراً بعد اسے اونتی پورہہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ہے۔ Body of daily laborer found in Awantipora
Daily Wager Dies in Awantipora اونتی پورہ میں پی ڈی ڈی مزدور کی لاش برآمد - محکمہ بجلی کے ملازم کی لاش بر آمد
اونتی پورہ میں آج صبح محکمہ بجلی کے ایک یومیہ مزدور کی لاش برآمد ہوٸی ہے جس کی شناخت رفیق احمد میر ولد عبدالاحد میر ساکن اننت ناگ کے طور پر کی گئی۔ Body of daily laborer found in Awantipora
لاش بر آمد
متوفی کو بعد میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور پہنچایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس تھانہ اونتی پورہ نے اس سلسلے میں مقدمہ زیر نمبر 174 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
میڈیکل آفیسر پانپور نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ آج صبح ایک لاش کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور لایا گیا ہے جس کی پوسٹ مارٹم کر کے متوفی کی لاش کو آخری رسومات کے لۓ لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:قاضی گنڈ میں غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد