پلوامہ: ’’معاشرے میں بڑھتے سماجی بدعات اور خودکشی جیسے جرائم صرف اور صرف دین سے دوری کا نتیجہ ہیں۔ اور اس ضمن میں اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو صورتحال سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار ترال کے نامور عالم دین اور دارالعلوم نور السلام کے پرنسپل مولوی قطب الدین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ Suicide Rate in Kashmir
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مولوی قطب الدین کا کہنا ہے کہ ’’اس وقت کشمیر جیسے مسلم اکثریتی علاقے میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ایک خطرناک نہج کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، جسکے لیے ہمیں اپنی ملی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔‘‘ مولوی قطب الدین نے بتایا کہ ’’کچھ لوگ غریبی کی وجہ سے بھی خودکشی جیسا مذموم فعل انجام دیتے ہیں جس کی اسلام میں سخت ممانعت ہے تاہم سماج میں رہنے والے صاحب ثروت لوگوں کو اپنے ہمسائیگی میں مفلوک الحال لوگوں کا خیال کرنا ہوگا اور محلہ سطح پر بیت المال کو مضبوط کرنا ہوگا تبھی جاکر ہماری بستیوں میں آباد غرباء و مساکین داد رسی ممکن ہوگی جس کے بعد یقیناً خودکشی کی شرح میں کمی واقع ہو گی۔‘‘ Kashmir Suicide Cases