پلوامہ:دو روز تک لگاتار بند رہنے کے بعد منگل کو فروٹ منڈی پلوامہ میں روزمرہ کا کام دوبارہ شروع کیا گیا۔ میوہ تاجرین نے گزشتہ شام لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے لیے گئے فیصلے کے بعد احتجاج اور ہڑتال ختم کیں اور آج پلوامہ فروٹ منڈی سمیت وادی کشمیر کی دیگر فروٹ منڈیوں میں بھی کام کاج بحال کیا گیا۔ Operations Resume at Fruit mandi Pulwama
واضح رہے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سیب سے لدی گاڑیوں کو روکے جانے کے خلاف وادی کشمیر میں میوہ کاشتکاروں، تاجروں نے دو روز انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور پلوامہ فروٹ منڈی سمیت وادی کشمیر کی سبھی فروٹ منڈیوں کو احتجاجاً بند کر دیا۔ میوہ صنعت سے جڑے کاشتکاروں، تاجرین نے وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں پُر امن احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔ اور پیر کی شام صوبہ کشمیر کے کمشنر نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر درماندہ سبھی گاڑیوں کو فوری طور آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ انتظامیہ کے حکمنامہ کے بعد تاجرین نے ہڑتال ختم کر دی۔ Fruit Trucks Being Stopped at Sgr Jmu Highway