جنوبی ضلع پلوامہ میں بغیر لائسنس کے آیوش میڈیکل کلینک چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ اس حوالے سے محمکہ آیوش پلوامہ 13 اکتوبر سے چیکنگ شروع کرنے جارہی ہے۔
ضلع پلوامہ میں محمکہ آیوش کی جانب سے 13 اکتوبر سے بڑے پیمانے پر انپکشن مہم شروع ہورہی ہے اور ایسے افراد کے خلاف کارروائی کا امکان ہے جو بغیر لائسنس آیوش میڈیکل سٹور یا کلینک چلارہے ہیں۔
اس سلسلے میں اے ڈی ایم او ڈسٹرکٹ آیوش افسر پلوامہ ڈاکٹر علی محمد ریشی نے کہا کہ محمکہ کی جانب سے 13 اکتوبر سے پلوامہ میں بڑے پیمانے پر انسپکشن شروع ہورہی ہے، جس کا مقصد ہیلتھ سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے۔