اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع پلوامہ میں پوشن ماہ مہم کے تحت ادویات تقسیم

انڈین سسٹم آف میڈیسنز پلوامہ نے ’’پوشن ماہ‘‘ مہم کے تحت ضلع میں بچوں، حاملہ خواتین اور شیر خواروں کو دودھ پلانے والی ماؤں میں ادویات اور غذائیات تقسیم کیں۔

ضلع پلوامہ میں پوشن ماہ مہم کے تحت ادویات تقسیم
ضلع پلوامہ میں پوشن ماہ مہم کے تحت ادویات تقسیم

By

Published : Sep 14, 2020, 7:47 PM IST

ضلع پلوامہ میں انڈین سسٹم آف میڈیسن کی جانب سے بچوں، حاملہ خواتین اور شیر خوار بچوں کو دودھ پلانے والی مائوں میں ’’پوشن ماہ‘‘ مہم کے تحت ادویات اور غذائیات مفت تقسیم کیں۔

واضح رہے کہ انڈین سسٹم آف میڈیسنز کی جانب سے 01 ستمبر سے 30 ستمبر تک پوشن ماہ مہم کے تحت ملک بھر میں ادویات اور غذائیات مفت تقسیم کی جا رہی ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد چھ سال تک کی عمر کے بچوں، حاملہ خواتین اور بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں میں غذائی قلت کا ازالہ کرنا ہے۔

ضلع پلوامہ میں پوشن ماہ مہم کے تحت ادویات تقسیم

ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ کے آیوش یونٹ میں پیر کو ادویات و غذائیات تقسیم کی گئیں۔

اس موقعے پر آیوش یونٹ کے میڈیکل افسران کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی طرح ضلع کے کونے کونے میں میڈیکل کیمپس کے ذریعے ’’پوشن ماہ‘‘ مہم کے تحت ادویات و غذائیات مفت تقسیم کی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details