اطلاعات کے مطابق آج ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری کی قیادت میں ایک ٹیم نے چرسو اونتی پورہ میں قریباً چالیس کنال اراضی پر پھیلی ہوئی خشخاش کی فصل کو تباہ کر دیا۔
خشخاش کے خلاف مہم جاری، دس گرفتار اس دوران پولیس نے غیر قانونی کاشت کرنے والے چرسو کے دس افراد کو گرفتار کر کے انھیں سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیا ہے۔
مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کاروائی کو بروقت قرار دیا گیا ہے بتادیں کہ اونتی پورہ کے کچھ علاقوں میں منشیات فروشی کی وباء گزشتہ کئی برسوں کے دوران پھیل رہی ہے اور امسال پولیس نے اب تک کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے انھیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
ضلع انتظامیہ پلوامہ نے پہلے ہی خشخاش کی کاشت کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔