اردو

urdu

ETV Bharat / state

Poor Electric Transmission System : چکورہ، خانہ پورہ میں خستہ حال بجلی ترسیلی نظام کے سبب لوگوں کو مشکلات - بیک ٹو ولیج

جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع پلوامہ کے چکورہ، خانہ پورہ کے باشندوں نے بجلی کی عدم دستیابی اور خستہ حال بجلی ترسیلی نظام Poor Electric Transmission System Irks Chakoora Pulwama Residentsپر محکمہ بجلی سمیت انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

چکورہ، خانہ پورہ میں خستہ حال بجلی ترسیلی نظام کے سبب لوگوں کو مشکلات
چکورہ، خانہ پورہ میں خستہ حال بجلی ترسیلی نظام کے سبب لوگوں کو مشکلات

By

Published : Jan 7, 2022, 3:57 PM IST

محکمہ بجلی کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع پلوامہ کے چکورہ، خانہ پورہ کے باشندوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ بجلی J&K PDDکی جانب سے بجلی فیس باقاعدہ وصول کرنے کے باوجود علاقے میں کئی دنوں تک بجلی غائب رہتی ہےPulwama Village Without Electricity، جس سے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چکورہ، خانہ پورہ میں خستہ حال بجلی ترسیلی نظام کے سبب لوگوں کو مشکلات

مقامی باشندوں نے بتایا کہ گورنر انتظامیہ کی جانب سے شروع کی گئی مہم بیک ٹو ولیج Back to Villageمیں حکام سے کئی مرتبہ علاقے میں بجلی ترسیلی نظام مستحکم کیے جانے اور ایک ٹرانسفارمر نصب کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’بیک تو ولیج میں متعلقہ افسران نے یقینی دہانی کی تھی کہ علاقے میں بجلی ترسیلی نظام کو مستحکم کیا جائے گا، تاہم برسوں بعد بھی اس حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات Poor Electric Transmission in Pulwama نہیں اٹھائے گئے۔‘‘

چکورہ، خانہ پورہ کے باشندوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بجلی ترسیلی لائنز بوسیدہ ہو چکی ہیں وہیں اکثر مقامات پر ترسیلی لائنز کھمبوں کے بجائے درختوں کے ساتھ باندھ دی گئی ہیں جس کے سبب کسی بھی وقت حادثہ رونما ہونے کا خدشہ لاحق رہتا ہےPoor Electric Transmission System Irks Chakoora Pulwama Residents، وہیں علاقے میں کئی کئی روز تک بجلی غائب رہتی ہے جس کی باز پرس کرنے والا کوئی نہیں۔

مزید پڑھیں:رام بن کا سمبڑ علاقہ اکیسویں صدی میں بھی بجلی سے محروم

انہوں نے انتظامیہ سمیت محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے علاقے میں بجلی ترسیلی نظام کو مستحکم کرنے اور کثیر آبادی کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details