انتخابات سے قبل سیاسی لیڈروں کے ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کو ’’ذاتی مجبوری‘‘ قرار دیتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایاکہ ’’پی ڈی پی تمام مشکلات کے باوجود مضبوط چٹان کی طرح قائم ہے۔‘‘
ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی ترجمان نے جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ ’’سیاسی لیڈروں کا پارٹیاں بدلنا معمول کی بات ہے، ایسا ہوتا رہتا ہے کہ وہ کھبی بھی ذاتی مجبوری کی وجہ سے سیاسی وفاداری بدل سکتے ہیں؛ کسی کی گردن انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں پھنسی ہے تو کسی کو ذاتی محافظ (پی ایس او) درکار ہوتے ہیں بعض افراد منڈیٹ نہ ملنے یا ان بن ہونے کی وجہ سے پارٹی سے دوری اختیار کر لیتے ہیں۔‘‘