منشیات کی وباء پر قابو پانے کے لیے اونتی پورہ پولیس نے آج ایک منشیات مخالف ریلی کا انعقاد کیا جس میں پولیس کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی۔
ریلی پولیس اسٹیشن اونتی پورہ سے شروع ہو کر بازار میں اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں شامل لوگوں نے اونتی پورہ پولیس کی طرف سے منشیات مخالف مہم کو خوش ایند قرار دیتے کہا کہ اس سے سماج میں بہتری رونما ہو سکتی ہے تاہم لوگوں نے جنوبی کشمیر کے سنگم اور دوسرے علاقوں میں وہاں پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں تساہل پسندی پر حیرت کا اظہار کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری نے بتایا کہ منشیات کی وباء کو اونتی پورہ پولس نے ایک سال سے مہم شروع کی ہے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔