ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی طرف سے یہ دربار ریشی پورہ میں منعقد ہوا جس میں ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری کے علاوہ انچارج پولیس پوسٹ ریشی پورہ نے شرکت کی۔
اونتی پورہ: پولیس نے عوامی دربار منعقد کیا - جموں کشمیر پولیس
جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں پولیس نے عوام سے بہتر تال میل بنائے رکھنے کے لیے ایک عوامی دربار منعقد کیا۔

اونتی پورہ: پولیس نے عوامی دربار منعقد کیا
میٹنگ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو دیکھتے ہوئے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور ان لاک ون کے تحت کاروباری سرگرمیوں کو شروع کرنے کے حوالے سے سیر بحث کی گئی جبکہ منشیات کی لت کو قابو کرنے کے لیے بھی بات کی گئی۔
عوام نے کئی معاملات پولیس کے نوٹس میں لائے جن کو موقع پر موجود آفیسرز نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی اس پہل کی ستائش کی ہے