پلومہ:ضلع پولیس نے سائبر کرائم کے نئے رجحانات سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ہائیر سیکنڈری اسکول کاکاپورہ میں سائبر کرائم سے متعلق ایک بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ تقریب میں پروفیسرز، لیکچررز، اساتذہ، طلباء، بینک ملازمین سمیت مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ پولیس افسران نے سائبر جرائم پیشہ افراد کے ذریعہ کئے جانے والے آن لائن سائبر فراڈ کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ Cyber Awareness Programme in Pulwama
مقررین نے والدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’بچے کی سماجی نشوونما میں والدین کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے بچوں کے پہلے اساتذہ اور رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں۔ لہٰذا والدین کو از خود آن لائن جرائم سے متعلق معلومات حاصل کرکے بعد ازاں اپنے بچوں کو بھی اس حوالہ سے آگاہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔‘‘