ایس ڈی پی او لیتر غلام حسن کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے منشیات کے خاتمے کی مہم جاری رکھتے ہوئے لیتر کلپورہ علاقے میں کئی کنال پر کاشت کی گئی جنگلی بھنگ کو تباہ کر دیا ہے۔
پلوامہ: پولیس نے منشیات کی کاشت کو تباہ کیا - کلپورہ علاقے
ضلع پلوامہ کی پولیس نے منشیات کا کاروبار کرنے اور اس کا استمال کرنے والوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے ضلع پلوامہ کے کلپورہ علاقے میں کئی کنال پر کاشت کی گئی جنگلی بھنگ کو تباہ کیا۔
پلوامہ پولیس نے متعدد منشیات کاشت کو تباہ کیا
وہیں ایس ڈی پی او نے علاقے کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقہ میں منشیات سے نجات دلانے میں پولیس کی مدد کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کاروبار میں ملوث افراد اور اس کا استمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔