پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کیے گئے حملے میں زخمی پولیس کانسٹیبل کی دوران علاج موت ہوگئی۔ واضح رہے کہ ایک پولیس اہلکار نے جمعہ کو بتایا کہ پلوامہ کے گڈارو علاقے میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ گولی مار کر زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار یہاں کے ایک فوجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ Police Constable succumbs to injuries
تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبلکی شناخت ریاض احمد کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع اننت ناگ کے ایک پوسٹ آفس میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے. اور ہر روز گھر آتے جاتے تھے وہی آج بھی معمول کے مطابق ریاض احمد اپنے 4 سالہ بچہ کو اسکول چھوڑنے کے لئے گھر سے باہر آیا اور نامعلوم مسلح افراد نے موقع دیکھتے ہی اس پر گولیاں چلائی اور جائے وقوف سے فرار ہوگئے۔ Injured Pulwama cop succumbs to injuries ریاض احمد پہلے بطور ایس پی او اور پانچ سال قابل اس کی پروموشن ہوئے تھی اور وہ پچھلے پانچ سالوں سے ہی بطور کانسٹیبل اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔