اونتی پورہ:ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں پولیس یادگاری دن کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے ملک کی پولیس کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے حق میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔Police Commemoration Day In Awantipora
تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں منعقد ہوئی جہاں جموں وکشمیر پولیس اور آرمڈ پولیس کے دستوں نے پائپ بینڈ کی تھاپ پر خاموش پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے پولیس یادگاری دن کی پریڈ کی سلامی لی۔اس موقع پر اے ڈی سی اونتی پورہ محمد ظفر شال بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے کہا ’’ہم اپنے بہادر شہداء کی ہمت، بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے قوم کے اتحاد اور سالمیت اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔