اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hideout Busted in Awantiporaاونتی پورہ میں عسکریت پسندوں کی کمیں گاہ تباہ، چار اعانت کار گرفتار، پولیس - عسکریت پسندوں کی کمیں گاہ تباہ

پولیس نے پیر کے روز اونتی پورہ میں ایک عسکری کمین گاہ کو تباہ کرنے اور لشکر طیبہ سے وابستہ چار اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اونتی پورہ میں عسکریت پسندوں کی کمیں گاہ تباہ، پولیس
اونتی پورہ میں عسکریت پسندوں کی کمیں گاہ تباہ، پولیس

By

Published : Jan 30, 2023, 1:13 PM IST

Updated : Jan 30, 2023, 1:46 PM IST

اونتی پورہ: پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی ایک کمیں گاہ کو تباہ کرکے لشکر طیبہ سے وابستہ چار اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اونتی پورہ کے ہافو نگین پورہ جنگل علاقے میں عسکریت پسندوں کی ایک کمیں گاہ کو تباہ کر دیا ہے‘۔

عسکری کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ ’لشکر طیبہ سے وابستہ چار اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا، اسی کے ساتھ ان کے قبضے سے مبینہ طور پر قابل اعترض مواد بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترال میں پولیس سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر، ترال میں پولیس نے فوج (42RR) کے ساتھ مل کر سید آباد پستونہ کے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا تھا۔ جس کے بعد اسے تباہ کر دیا گیا۔ مذکورہ ٹھکانے سے کالعدم عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کا مجرمانہ مواد اور خوردنی اشیاء، برتن وغیرہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔ وہیں پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر نمبر 140/2022 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ترال میں مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Raosaheb Patil in Kulgam راؤ صاحب پاٹل دانوے نے کولگام کا دورہ کیا

Hideout Busted in Tral ترال کے جنگلات میں عسکری کمین گاہ تباہ

Last Updated : Jan 30, 2023, 1:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details