اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Pulwama پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد - Police arrests drug peddler in Pulwama

جموں و کشمیر میں منشیات کے خلاف کرین ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت ضلع پلوامہ میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کی ہے۔ Police arrests drug peddler in Pulwama

Drug Peddler Arrested in Pulwama
Drug Peddler Arrested in Pulwama

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 12:17 PM IST

پلوامہ:سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔ پولیس اسٹیشن پلوامہ کی ایک پولیس پارٹی نے پولیس چوکی نیوہ کے قریب نیوہ میں قائم ایک چوکی پر ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے پولیس پارٹی دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے بڑی تدبیر سے پکڑ لیا گیا۔ اس کی شناخت مدثر خورشید ولد خورشید احمد کھانڈے ساکن زڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے چرس پاؤڈر برآمد ہوا۔ اسی مناسبت سے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Drug Peddlers Booked دو منشیات فروشوں پر مقدمہ درج، جیل روانہ

پولیس نے عام لوگوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشییا کوئی اور جرم دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ جب کہ کمیونٹی ممبران کو یقین دلایا گیا ہے کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی جموں وکشمیر پولیس نے اتھارٹی سے با ضابطہ نظربندی کی ہدایات حاصل کرنے کے بعد پلوامہ ضلع میں PIT NDPS ایکٹ کے تحت 2 منشیات فروشوں کے خلاف کیس درج کیا تھا۔ منشیات فروشوں کی شناخت مختار احمد وانی ابن غلام محمد وانی و جاوید احمد صوفی ابن عبد الرحمٰن صوفی ساکن گوسو ضلع پلوامہ کے طور پر کی گئی تھی۔ مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکام حاصل ہونے کے بعد ان کو جموں کے سینٹرل جیل کوٹ بلوال، منتقل کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details