Drug Peddlers Arrested In Pulwama: پلوامہ میں چار منشیات فروش گرفتار - چھاپے کے دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ج
منشیات پر لگام لگانے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے دو الگ الگ مقامات پر چھاپے کے دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کیا ہے۔ drug peddlers held with contraband
پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منشیات پر لگام لگانے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے دو الگ الگ مقامات پر چھاپے کے دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کیا ہے ۔ Drug peddlers arrested in pulwama
پلوامہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ضلع پلوامہ کے گوسو علاقے میں کچھ لوگ منشیات کا کاربار کررہے ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے چھاپا مارا اور پولیس نے دو افراد کو موقع پر گرفتار کیا جن کی شناخت جاوید احمد صوفی ولد عبدالرحمن صوفی اور مختار احمد وانی ولد سونا اللہ وانی جن کا تعلق گوسو پلوامہ سے ہے اور ان سے نشہ آور اشیاء چیزیں برآمد کی۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں افراد منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں اور انہوں نے بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء کو ذخیرہ کرکے چھپا رکھا تھا۔ پولیس پارٹی نے مجسٹریٹ کے ہمراہ گسو پلوامہ میں مخصوص مکان میں چھاپا مارا، تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے جائے وقوعہ سے 105 کلو گرام پھوکی برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ Drug peddlers in pulwama
پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 185/22 زیر دفعہ 8/15 پی ایس پلوامہ میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہیں۔ وہی پولیس نے نائینہ میں بٹپورہ میں ایک ناکے کے دوران مزید دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔جن سے پولیس نے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 30 کلوگرام فوکی برآمد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن لیتر سے ایک پولیس پارٹی نے نایئنہ بٹہپورہ میں ایک ناکا لگایا تھا ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے ایک گاڑی زیرہ رجسٹریشن نمبر CHO4K/0125 والی ایک سنٹرو کار کو روکا۔ تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے مذکورہ گاڑی سے 30 کلو گرام فوکی برآمد کر لی۔
پولیس نے منشیات فروشوں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ پولیس نے ملزمین کی شناخت عمر بشیر ولد بشیر احمد داس ولد واگھامہ بجبہاڑہ اور ہارون امین شیخ ولد محمد کے طور پر ہوئی۔ اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 73/2022 این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/15 کے تحت پولس اسٹیشن لٹر میں درج ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : Drug peddlers arrested: بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار