پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا PMGSY نے کئی اہم سڑک پروجیکٹس کو منظوری دے دی ہے اس سلسلے میں اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے باضابطہ طور کنورژن روڈ اور ایک پل کی تعمیر کا کام شروع کرنے کا رسمی طور افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی فیاض احمد بابا، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر شبیر احمد ٹاک اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ Road and Bridge Construction in Tral
اس موقع پر بتایا گیا کہ ترال میں سڑکوں، رابطوں اور پلوں کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ ترال - ناگہ بل کے علاوہ ستورہ - حاجن ناڈ اور چھچکوٹ شکارگاہ سڑکوں پر بھی کام جلد شروع ہوگا تاکہ علاقے میں بہتر سڑک رابطہ کی بحالی کو ممکن بنایا جا سکے۔ PMGSY Starts Road and Bridge Construction in Tral