اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Vishwakarma Scheme پی ایم وشوکرما اسکیم پلوامہ کے ہر ایک کاریگر کے گھر تک پہنچے گی، بی جے پی - پلوامہ بی جے پی صدر محمد لطیف

بی جے پی ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف بٹ نے کہا کہ پی ایم وشوکرما اسکیم سے عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے بی جے پی یونٹ پلوامہ زمینی سطح پر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کو آج وزیر اعظم نے باضابطہ طور افتتاح کیا۔

Etv Bharatpm-vishwakarma-scheme-will-reach-every-artisans-house-in-pulwama-bjp
پی ایم وشوکرما اسکیم پلوامہ کے ہر ایک کاریگر کے گھر تک پہنچے گی، بی جے پی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2023, 6:13 PM IST

پی ایم وشوکرما اسکیم پلوامہ کے ہر ایک کاریگر کے گھر تک پہنچے گی، بی جے پی

پلوامہ:وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز یعنی 17 ستمبر کو 'وشواکرما جینتی' کے موقع پر کاریگروں اور روایتی ہنر سے وابستہ افراد کی مدد کے لیے ایک نئی اسکیم "پی ایم وشوکرما" کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں آج ضلع پلوامہ میں بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ جہاں پی ایم مودی کی اس افتتاحی تقریب کو براہ راست دیکھا گیا۔ اس پروگرام میں بی جے پی کے کئی لیڈران نے شرکت کی، جبکہ کچھ کارکنان بھی موجود رہے۔ پی ایم وشوکرما اسکیم کے ذریعے نہ صرف روایتی دستکاری سے وابستہ لوگوں کو مالی طور پر مدد فراہم کی جائے گی بلکہ قدیم روایت، ثقافت اور متنوع ورثے کو زندہ رکھنے اور مقامی مصنوعات، آرٹ اور دستکاری پر بھی توجہ دی جائے گی۔ مرکزی حکومت نے اس اسکیم کے لیے 13,000 کروڑ روپئے کے اخراجات کے ساتھ مکمل طور پر فنڈ فراہم کیا جائے۔


یہ اسکیم ملک بھر کے دیہی اور شہری علاقوں کے کاریگروں اور دستکاری لوگوں کو مدد کے لیے بنائی گئی۔ اس کے تحت اٹھارہ روایتی دستکاریوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ جن میں کارپنٹر، کشتی بنانے والے، بکتر بنانے والے، لوہار، ٹول کٹ بنانے والے، تالے بنانے والے، سنار، کمہار، مجسمہ ساز، پتھر توڑنے والے، موچی، ٹوکری، چٹائی، جھاڑو بنانے والے، گڑیا اور کھلونا بنانے والے، حجام، مالا بنانے والے، درزی، اور ماہ گیری کے جال بننے والے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Youths Have Joined BJP ضلع پلوامہ کے 14 نوجوان بی جے پی میں شامل


اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف بٹ نے کہا کہ اس اسکیم کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے، بی جے پی یونٹ پلوامہ زمینی سطح پر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ آج اس اسکیم کا افتتاح ہوا ہے، ہماری کوشش ہوگی اس اسکیم کو ہر ایک کاریگر تک پہنچایا جائے گا جو ان کاموں سے وابستہ ہیں۔ اس سے وابستہ کاریگروں اور دستکاروں کو بھی سامنے آنا چاہیے، تاکہ وہ ان اسکیموں سے مستفیض ہو سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details