اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pleasant Weather in Kashmir, Farmers Happy: معتدل درجۂ حرارت سے کسانوں کو بہتر فصل کی امید - سیب کے باغات شگوفے پھوٹ پڑے

کسانوں کا ماننا ہے کہ وادیٔ کشمیر میں لگاتار معتدل موسم اور قبل از وقت شگوفے پھوٹ پڑنے سے رواں برس فصل میں اضافہ ہونے کی Pleasant Weather brings Joy on Kashmiri farmers’ Faces امید ہے۔

متعدل درجہ حرارت سے کسانوں کو بہتر فصل کی امید
متعدل درجہ حرارت سے کسانوں کو بہتر فصل کی امید

By

Published : Apr 6, 2022, 6:35 PM IST

وادیٔ کشمیر خصوصاً جنوبی کشمیر South Kashmir Farmers کے بیشتر کسان سیب کی کاشت سے وابستہ ہیں، جہاں ان دنوں کسان باغات میں مختلف اقسام کی کھاد اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں وہیں کشمیر میں امسال معتدل درجۂ حرارت کے سبب کسان بے حد خوش نظر آ رہے ہیں، Pleasant Weather brings Joy on Kashmiri farmers’ Faces۔ کسانوں کا ماننا ہے کہ متعدل درجۂ حرارت کے سبب سیب کے باغات میں قبل از وقت شگوفے پھوٹ پڑے ہیں جو ان کے مطابق خوش آئند ہے۔

متعدل درجہ حرارت سے کسانوں کو بہتر فصل کی امید

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع پلوامہ کے کسانوں نے کہا کہ رواں برس مارچ کے آخری ایام سے ہی سیب کے درختوں پر شگوفے پھوٹ پڑنے شروع ہو گئے۔ Premature Apple Blossomانہوں نے کہا کہ سیب سمیت دیگر فصلوں کے لیے متعدل درجۂ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ Pleasant Weather in Kashmir, Farmers Happyکسانوں کا ماننا ہے کہ موسم لگاتار معتدل رہنے کی صورت میں جراثیم کش ادویات کی زیادہ ضرورت نہیں پرتی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس قریب پندرہ روز قبل پہلے ہی سیب کے درختوں پر شگوفے پھوٹ پڑے۔ Pleasant Weather in Kashmir, Farmers Happyانکا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی خصوصا تیز بارشوں یا اولوں کے سبب باغات کو کافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تاہم کسانوں کا ماننا ہے کہ لگاتار معتدل موسم رہنے اور قبل از وقت شگوفے پھوٹ پڑنے سے رواں برس فصل میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details