اردو

urdu

ETV Bharat / state

IUST Plantation Drive: اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں شجرکاری مہم

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں شجرکاری مہم کے دوران ہائی ویلیو میڈیسنل اور آرومیٹک پودے لگائے گئے۔ Islamic University Awantipora Plantation Drive

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں شجرکاری مہم
اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں شجرکاری مہم

By

Published : Dec 24, 2022, 2:07 PM IST

پلوامہ:CSIR- IIIM پلوامہ اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ نے مشترکہ طور پر میڈیسنل اینڈ آرومیٹک پارک میں ہائی ویلیو میڈیسنل اور آرومیٹک فصلوں کی شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ شجر کاری مہم کا افتتاح وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ ریاض احمد رومشو نے کیا۔ یہ تقریب جموں و کشمیر میں زرعی نظام میں ضروری اختراعات کے موجودہ تناظر میں انتہائی اہمیت کی حامل قرار دی جاتی ہے۔ اس مہم میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بھی شمولیت کی۔ Plantation Drive in Islamic University of Science and Technology

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں شجرکاری مہم

شجرکاری مہم کے دوران لیونڈر، گلاب اور دیگر ادویاتی پودوں، جڑی بوٹیوں کی شجرکاری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ موجودہ دور میں جبکہ میڈیسنل پلانٹس کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے اور اسلامک یونیورسٹی کے عقب میں واقع پچاس ہیکٹر اراضی کو اس شجرکاری کے ذریعے آباد کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ یونیورسٹی کی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے راہ ہموار کی جا سکے۔ IUST Awantipora Plantation Drive

شجر کاری کا انعقاد کرنے والے افراد نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اس حوالہ سے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اس ضمن میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامک یونیورسٹی، اونتی پورہ، وستورون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے اور پہاڑی علاقہ کی زرخیز زمین کو میڈیسنل پلانٹیشن کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Plantation Drive at IUST Awantipora: اسلامک یونیورسٹی، اونتی پورہ میں شجرکاری مہم کا آغاز

ABOUT THE AUTHOR

...view details