اردو

urdu

By

Published : Mar 11, 2022, 5:49 PM IST

ETV Bharat / state

Plantation Drive at GDC Tral: گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں شجر کاری مہم

سوشل فارسٹری محکمہ کے مطابق امسال وادی کشمیر میں ساڑھے گیارہ لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے Plantation Drive in Kashmirجس کے لیے معقول انتظات کیے جا رہے ہیں۔

Plantation Drive at GDC Tral: گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں شجر کاری مہم
Plantation Drive at GDC Tral: گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں شجر کاری مہم

محکمہ سوشل فارسٹری کے باہمی اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ Plantation Drive at GDC Tralشجر کاری مہم کے دوران کالج کیمپس میں دو سو سے زائد درخت لگائے گئے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں شجر کاری مہم

سوشل فارسٹری محکمہ کے ریجنل ڈائریکٹر معراج الدین ملک، کالج کے پرنسپل فاروق احمد میر، ڈی ایف او پلوامہ منظور احمد بٹ اور طلباء کی ایک خاصی تعداد نے شجرکاری مہم میں شمولیت کی۔

شجر کاری کے بعد کالج آڈیٹوریم میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں شجرکاری کی اہمیت اور افادیت پر مقررین نے اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوشل فارسٹری کے ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں شجرکاری کی مہم گزشتہ برسوں سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے ڈگری کالج ترال میں بھی ’’گرین جموں و کشمیر‘‘ مہم کے تحت شجر کاری کی گئی، جبکہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس محکمہ کی جانب سے وادی کشمیر میں ساڑھے گیارہ لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے Plantation Drive in kashmirجس کے لیے معقول انتظات کیے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details