ترال: جنوبی کشمیر کے سب ضلر ترال میں انتظامیہ نے محکمہ سوشل فارسٹری اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے جم پارک نئی بستی کے احاطے میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔Plantation Drive In Tral
اس موقع پر اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے ازخود شجرکاری کا افتتاح کیا جبکہ میونسپل کمیٹی ترال کے صدر منظور احمد خان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔اس موقع پر جم پارک کو جازب نظر بنانے کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا گیا اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ شجرکاری کی اس مہم کو آگے بھی جاری رکھا جائے گا۔