اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، اونتی پورہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے Plantation Drive at IUST Awantipora یونیورسٹی کے لینڈ سکیپنگ شعبہ نے بدھ کو سوشل فارسٹری محکمہ کے تعاون سے کیمپس میں شجرکاری مہم کا انعقاد عمل میں لایا۔
شجر کاری مہم کے تحت کیمپس میں دیودار کے کئی پودے لگائے گئے۔ شجر کاری مہم میں وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رمشو، ڈین اکیڈمک افیئرز پروفیسر منظور احمد ملک، رجسٹرار IUST پروفیسر نصیر اقبال، ڈی ایف او پلوامہ منظور احمد بٹ، ریجنل ڈائریکٹر سوشل فارسٹری معراج الدین ملک سمیت یونیوسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔