اگرچہ پوری وادی کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی ان پروگرامز کو انجام دیا گیا، جن کو مختلف محکموں کی جانب سے انجام دیا گیا۔ ان پروگرام پر اگرچہ ضلع بھر میں لاکھوں روپے صرف کیے گئے تاہم جب ہم زمینی حقائق کو دیکھتے ہیں تو یہ پروگرام بے سود ثابت ہو رہے ہیں۔
ضلع پلوامہ کے قصبے میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔ وہیں، یہ کچرے کے ڈھیر اسکولز، ہسپتالز، گلی کوچوں کے علاقے قصبہ کے باہر سے گزرنے والے سڑکوں کے کناروں پر نظر آتے ہیں۔