اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایچ ای کے ملازمین کا احتجاج - انہیں مستقل نہیں کیا گیا

مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں ایس آر او 520 قانون کے اندر نہ لیا جائے بلکہ انہیں محکمہ کے 64 قوانین کے تحت مستقل کیا جانا چاہیے۔

پی ایچ ای کے ملازمین کا احتجاج
پی ایچ ای کے ملازمین کا احتجاج

By

Published : Aug 23, 2020, 8:00 PM IST

ضلع پلوامہ میں محکمہ پی ایچ ای میں کام کر رہے آئی ٹی آئی ٹرینرز نے اپنی مستقلی کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پی ایچ ای کے ملازمین کا احتجاج

مظاہرین کے مطابق وہ گزشتہ پندرہ برسوں سے اپنے مطالبات محکمہ کے اعلی افسران کے سامنے رکھتے جا رہے ہیں لیکن پندرہ سال گزرنے کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔

ان کے مطابق سال 2008 میں انہیں بحیثیت کیجول لیبر محکمہ میں تعینات کیا گیا اور ان کے آرڈر چیف انجینئر کشمیر نے اجراء کیے لیکن پندرہ سال گزرنے کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ محمکہ کے ملازمین کا شمار فرنٹ لائن ورکرس میں ہوتا ہے مگر پھر بھی ہماری آواز محکمہ کے اعلی افسران تک نہیں پہنچ پاتی ہے جس کی وجہ سے ہمارا اہل و عیال فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: بارہ برس بعد بھی اسکول کی عمارت نامکمل


انہوں نے یہ بات بھی کہی کہ انہیں ایس آر او 520 قانون کے اندر نہ لیا جائے بلکہ انہیں محکمہ کے 64 قوانین کے تحت مستقل کیا جانا چاہیے۔ وہیں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ از خود اس معاملے کو جلد از جلد حل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details