پلوامہ:وادی کشمیر میں صحت شعبہ کو مستحکم بنانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محمکہ صحت کے ملازمین دن رات کام کرتے ہیں تاکہ عوام کو اپنے علاقوں میں ہی بہتر سے بہتر طبی نگہداشت فراہم کی جائے۔ پرائمری ہیلتھ سینٹر کاکاپورہ بھی ایک وسیع آبادی کو طبی خدمات انجام فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا۔ PHC Kakapora
پلوامہ میں اکثر پرائمری ہیلتھ سنٹروں کے بارے میں لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں۔ ہیلتھ سینٹروں میں طبی عملہ کی کمی سمیت بنیادی سہولیات کا فقدان پایا جاتا ہے۔ تاہم ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ کے عوام پرائمری ہیلتھ سنٹر کے طبی اور نیم طبی عملے اور انتظامیہ کی کوششوں سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ Health Facilities in PHC
پرائمری ہیلتھ سنٹر کاکا پورہ کو این قیو اے ایس سرٹیفیکیشن حاصل کاکاپورہ ہیلتھ سنٹر کو نیشنل ہیلتھ مشن کے ذریعہ نیشنل کوالٹی ایشورنس اسٹینڈرڈز (NQAS) سرٹیفیکیشن سے نوازا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پی ایچ سی کاکاپورہ نیشنل کوالٹی ایشورنس اسٹینڈرڈز (NQAS) سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والا کشمیر ڈویژن کا دوسرا پبلک ہسپتال بن گیا ہے۔ Kakapora Health Center Gets NQAS Certification
اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ پی ایچ سی کاکاپورہ کی اس کارکردگی سے وہ کافی خوش ہیں۔ مقامی لوگوں نے طبہ عملہ سمیت ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ہیلتھ سنٹر میں قابل فخر کام کیا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ پی ایچ سی کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں، کیونکہ اس ہیلتھ سنٹر پر ایک وسیع علاقہ انحصار کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:
اس ضمن میں میڈکل افسر پی ایچ سی کاکاپورہ نے بتایا کہ یہ سب انتظامیہ کے تعاون سے ممکن ہوا ہے کہ اس پرائمری ہیلتھ سینٹر میں کافی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ لوگوں کو ہم زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچائیں۔