ترال کے دور افتادہ گاؤں اوری گنڈ کی رہنے والی یاسیمنہ کے گھر جیسے عید کا سماں ہے، جہاں لوگ جق درجوق یاسیمنہ کو مبارکباد دینے کے لیے آرہے ہیں، دراصل مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنھا نے آج اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام عوام کی آواز میں یاسیمنہ زوجہ ہارون رشید ڈار ساکن اوری گنڈ کا ذکر کیا ہے جس نے سرکاری اسکیموں کا فائده اٹھاتے ہوئے اخروٹ اور خشک میوہ جات کا بزنس یونٹ کھڑا کر کے نہ صرف اپنے بلکہ مزید پانچ لوگوں کے لیے روزگار فراہم کیا ہے۔ LG Manoj Sinha mentions Yasmina in a radio program
People's greetings to Yasimna ترال کی یاسیمنہ کو لوگوں کی مبارکباد، ایل جی منوج سنہا نے ریڈیو پروگرام میں یاسمینہ کا ذکر کیا - یاسیمنہ کو لوگوں کی مبارکباد
یاسیمنہ کا کہنا ہے کہ ایل جی منوج سنھا کے ذریعہ ان کا نام لینا ایک بڑی بات ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے یہ پروگرام سنا تو انکی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ روزگار حاصل کرنے کے لیے خواتین کو آگے آکر سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ جب میں نے بہو کی حیثیت سے گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ اپنا روزگار حاصل کیا ہے تو دیگر لڑکیاں کیوں نہیں کر سکتی ہیں۔ LG Manoj Sinha mentions Yasmina in a radio program
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں یاسیمنہ نے بتایا کہ ایل جی منوج سنھا کے ذریعہ ان کا نام لینا ایک بڑی بات ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے یہ پروگرام سنا تو انکی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ روزگار حاصل کرنے کے لیے خواتین کو آگے آکر سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ جب میں نے بہو کی حیثیت سے گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ اپنا روزگار حاصل کیا ہے تو دیگر لڑکیاں کیوں نہیں کر سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس گاوں میں سروس بھی نہیں ہے ،جسکے چلتے آرڈر ڈلیور کرنے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں لیکن اسکے باوجود ہم۔نے ہمت نہیں ہاری اور آج میں پانچ افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہوں
یاسیمنہ کا کہنا ہے کہ اگر ایل جی انتظامیہ انکی مدد کرتی ہے تو وہ اپنے کاروبار کو مزید وسعت دیکر دیگر لوگوں کے لیے روزگار ککے مواقع پیدا کر سکتی ہیں ۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے یاسیمنہ کے سسر عبدلااحد ڈار نے بتایا کہ یاسیمنہ کی کامیابی سے پورا قبلیہ سرشاد ہے اور آج ج سطرح ایل جی منوج سنھا نے یاسیمنہ کا نام لیا ہے انکا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جبکہ کشمیر کے اندر بیروزگاری کا گراف بڑھتا جارہا ہے یاسیمنہ جیسی خواتین خود روزگار یونٹ کھڑا کر کے اس بات کو ثابت کر رہی ہے کہ زرا نم ہو تویہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
مزید پڑھیں:Female Chef of Kashmir کشمیر کی کم عمر خاتون شیف ارم فیروز