اردو

urdu

ETV Bharat / state

وحید الرحمن پرہ کے والد کا انتقال - وحید پرہ والد فوت

PDP Youth leader Waheed Rehman Parra's father passed awayپی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمن پرہ کے والد کے انتقال پر سیاسی، سماجی تنظیموں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وحید الرحمن پرہ کے والد کا انتقال
وحید الرحمن پرہ کے والد کا انتقال

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 1:17 PM IST

پلوامہ:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کے والد غلام احمد پرہ کا دوران شب ان کے آبائی گاؤں نائرہ، پلوامہ میں انتقال ہو گیا۔ وحید کے والد کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک برس سے ان کا دہلی اور ممبئی کے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ سمیت کئی اسپتالوں میں علاج و معالجہ کیا گیا۔ پرہ طویل عرصہ سے زیر بستر اور گزشتہ شب انہوں نے اپنی آخری سانس لی۔

غلام احمد پرہ کا ایک سال قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دہلی سمیت کئی اسپتالوں میں علاج و معالجہ کے لیے بھرتی کیا گیا تاہم ان کے فرزند اور پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمن پرہ کو والد کے ہمراہ دہلی، ممبئی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہیں این آئی اے کی جانب سے دی گئی رپورٹ کے بنیاد پر کشمیر سے باہر جانے سے روکا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:NIA Court Rejects Waheed Parra's Plea: وحید پرہ امریکہ نہیں جا سکتے

ادھر، علاقے میں غلام احمد کے انتقال کی خبر سنتے ہی آس پڑوس کے لوگ پرہ کے گھر تعزیت پرسی کے لئے پہنچے۔ وحید الرحمان پرہ کے والد کے انتقال پر کئی سیاسی، سماجی اور دیگر تنظیموں نے افسوس کا اظہار کیا اور غلام احمد پرہ کی مغرفت کی دعا کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ غلام احمد پرہ کی تجہیز و تکفین ان کی دختر کی دہلی سے واپسی پر بعد ظہر انجام دی جائے گی۔ وہ اپنے کمسن بچے کے علاج و معالجہ کے لیے دہلی میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details