اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bear Attacks in Tral News ترال میں ریچھوں کے حملوں میں اضافہ سے عوام پریشان

پلوامہ ضلع کے ترال میں ریچھوں کے حملوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات کو خبر بھی کی لیکن محکمہ کی جانب سے لاپروائی برتی جارہی ہے۔

ترال میں ریچھوں کے حملوں میں اضافہ سے عوام پریشان
ترال میں ریچھوں کے حملوں میں اضافہ سے عوام پریشان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 2:20 PM IST

ترال میں ریچھوں کے حملوں میں اضافہ سے عوام پریشان

ترال:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ میں جنگلی جانوروں اور انسانی تصادم کی خبریں لگاتار موصول ہو رہی ہیں. کیونکہ علاقہ میں ریچھ اور تیندوں کی موجودگی اور لگاتار حملوں سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے. تازہ واقعہ میں کارمولہ کے محمد ایوب خان کو ریچھ نے حملہ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد ایوب نامی یہ شھری باغ میں گھاس کاٹنے کے لیے جا رہا تھا اور وہاں موجود ریچھ نے اس پر حملہ کر دیا۔ جس کے بعد اسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں اس کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد رخصت کیا گیا۔ محمد ایوب نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ، کارمولہ علاقے کا رہنے والا ہے جہاں کئی ریچھ گھوم رہے ہیں۔ حالانکہ کئی مرتبہ اس بارے میں وائلڈ لائف کو آگاہ بھی کیا گیا لیکن بے سود ہے۔ انہوں نے اس کی کوئی پرواہ نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسے سے قبل خانقاہ میڈورہ میں بھی باپ بیٹے کو ریچھ نے زخمی کر دیا تھا، جب وہ کھیت میں کسی کام کے سلسلہ میں جا رہے تھے۔ ادھر علاقہ میں جنگلی جانوروں کے حملوں میں اضافہ کے بعد عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ماہرین جنگلات وماحولیات کا ماننا ہے کہ اس سیزن میں ریچھ میوہ اور مکئی کھانے کے لیے نشیبی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ اس لیے اس سیزن میں لوگوں کو احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ تاہم عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات اس حوالے سے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں جو کہ ایک لمحۂ فکریہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details